ملک کے زیادہ تر حصوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل تیسرے روز بھی دھند ریکارڈ کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک بند کردی گئی۔
ادھر پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے پر بھی ٹریفک معطل ہے اور ملتان سکھر موٹروے پنول عاقل سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے کے مختلف سیکشن بھی ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔