پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے دوردراز علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں خشک راشن، گرم کپڑے اور سردی سے بچاؤ کے لئے دیگر اشیاء کی فراہمی کی جا رہی ہے پاک فوج نے باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال کے دوردراز علاقوں میں این جی اوز کے تعاون سے مقامی افراد کو ضرورت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کیں۔
مستحق خاندانوں میں خشک راشن، گرم کپڑے، چادریں، کمبل، رضائیاں اور بچوں کی دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیںعوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی انتھک کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔
سرد موسم کی آمد کے ساتھ یہ امداد ہمیں نہ صرف سردی سے بچائے گی بلکہ کئی موسمی بیماریوں سے بھی بچانے میں مدد فراہم کرے گی۔