بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے، برف باری سے این 50 کوئٹہ ژوب، لورالائی اور زیارت کی شاہراہیں متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔
آج رات اور کل دن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان ، ڈی جی خان روٹ پر غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث ملکی اور غیرملکی 50 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اور کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔