بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی میں اضافہ ہوگیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ، خاران، زیارت، کواس، چینہ، زڑگی میں برفباری جبکہ نوشکی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

زیارت میں شدید سردی کے بعد سوئی گیس مکمل بند ہے جس کے سبب علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔