ملک کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بارش کا امکان ہے۔
ویدر والے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مغربی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
مغربی سلسلہ اس وقت کوئٹہ سمیت شمال مغربی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور ملحقہ علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اس وقت وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری مطلع ابر آلود موسم سرد دھند کے چھائے بادل چھٹ چکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی۔