شدید سردی اور دھند کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں تعلیمی ادارے 5 سے 15 جنوری تک بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
بھمبر کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو بند کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔
ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرال نے طلبہ کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات ارسال کردیے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) اور محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) نے حال ہی میں صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی ہے۔
یہ پیش رفت لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کے حکم کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے اپنے سابقہ نوٹیفکیشن کو جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔