دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر

لاہور ائرپورٹ پر دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانے والی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، جبکہ نجف جانے والی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروزایں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 پانچ گھنٹے اور دوبئی جانے والی پرواز پی کے 235 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

دوبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 122 گیارہ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی جبکہ نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کی آمد میں بھی تاخیر ہوگی۔