منگل کو مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے ۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ منگل 9جنوری کو مری اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر اور بدھ کو مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کےباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں خشک سردی کاراج ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزتک سردی بڑھنے اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم از کم درجہ حرارت پانچ ڈگری اورزیادہ سے زیادہ بارہ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔