ہزارہ موٹر وے پر ہری پور اور شاہ مقصود انٹر چینج کے درمیان دھند میں گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وین، بس، کار اور تعمیراتی مشینری کی گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہری پور کے قریب حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر وے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، کرین اور دیگر مشینری منگوا کر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد شدید زخمی ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بس مانسہرہ سے لاہور جا رہی تھی۔