سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ کرنے والے دو وکلا کے لائسنس معطل

کے پی بار کونسل نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ کرنے والے پشاور کے دو وکلا کے لائسنس معطل کردیے۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو سید مبشر کی صدارت میں ہوا، جس میں پشاور کے دو وکلا کے لائسنسس معطل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ترجمان کے پی بار کے مطابق وکلا پرسوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ شائع کرنے کا الزام تھا، دونوں وکلا نے خیبرپختونخوا بار کونسل میڈیا اینڈ سٹرائیک ریگولیشن کی خلاف ورزی کی، جس پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے دونوں وکلا کے لائسنس معطل کر دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں وکلا کے لائسنس تاحکم ثانی معطل کئے ہیں۔