ملک میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث آج بھی 12 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 اور پی کے 112 نے لاہور میں لینڈنگ کی ہے۔
ابو ظہبی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز 161 ، اسلام آباد سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے 2 پروازیں اور کراچی سے سکھر کے لیے پرواز پی کے 530 بھی اڑان نہ بھر سکی۔
اسی طرح کراچی سے ملتان کے لیے پی آئی اے کی پرواز 531، پی آئی اے کی ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 اور نجی ایئر لائن کی مسقط سے پشاور آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔