پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے  سیاسی عدم استحکام مستحکم ہو رہا ہے : بحراللہ ایڈوکیٹ

جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے  سیاسی عدم استحکام مستحکم ہو رہا ہے  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی پشاور کے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ ان کے مسائل احسن طریقے سے حل ہو سکیں  انہوں نے کہا کہ  عوام کی خدمت اور فلاح بہبود کا سلسلہ ماضی کی طرح ہر حال میں جاری رہے گا  ہم نے ہمیشہ معاشرے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بے غرض اور پر خلوص جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی جائز حقوق حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔