محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود نجی پرائمری سکول کھلے رہے

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود اقراء طرز اور گلی محلوں میں قائم نجی پرائمری سکول کھلے رہے  ورسک روڈ  رنگ روڈ  زریاب کالونی   فقیر آباد  لاہوری   ہشتنگری یکہ توت  سرکلر روڈ  گلبہار  نوتھیہ، سکندر پورہ اور دیگر علاقوں میں قائم اقراء طرز ، دورے کامل روڈ ، اتحاد کا لونی ، رنگ روڈ ، کوہاٹ روڈ سمیت  دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی پرائمری کی سطح کے سکول کھلے رہے  ان میں اقراء طرز کے پرائمری سکول سر فہرست ہیں جنہوں نے موسم سرما کی گزشتہ تعطیلات میں بھی حکومتی احکامات نہیں مانے   شدید سردی کے باعث بچے پہلے ہی روز بیمار ہیں گئے  سکول انتظامیہ والدین کو آئندہ ماہ امتحانات کا خوف دلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھجیں ۔