گرانفروشی پر پھل فروش گرفتار: فوڈ ایکٹ کے مطابق کاروائی ہو گی

محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر 8پھل فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے بورڈ بازار' یونیورسٹی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پھل فروشوں کی دکانوں پر نرخوں بارے آگاہی حاصل کی  سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 8افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گرفتار گرانفروشوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی  انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے ۔