پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹروں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرانسپورٹروں نے احتجاج مؤخر کرتے ہوئے آئندہ 22دنوں تک پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز رہنما خان زمان آفریدی نورحاجی اور محمد ہاشم سمیت دیگر سے مذاکرات کئے اور انہیں اسمبلی کے سامنے احتجاج مؤخر کرنے اور 22دنوں تک کرایے نہ بڑھانے کی درخواست کی اور کہا کہ یکم فروری سے سی این جی اسٹیشنز کھل جائینگے اس موقع پر ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ اگر 31جنوری کی رات سی این جی اسٹیشنز نہ کھولے گئے تو یکم فروری کو اسمبلی کے سامنے پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ احتجاج ہوگا ۔
