پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع

صوبائی حکومت کی جانب سے پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع اور مڈل  ہائی و ہائیر سکینڈری سکول پیر کے روز سے کھولنے کے اعلامیہ کے تناظر میں گزشتہ روز سے مڈل و ہائی سکول کھل گئے ہیں  تاہم طلباء و طالبات کلاس رومز میں پورا دن سردی سے ٹھٹرتے رہے  کلاس رومز کے اندر صبح 11بجے تک دھند کا راج رہا جس کے باعث اساتذ ہ کو بھی تدریس میں مشکلات رہیں  پیر کے روز شدید دھند و سردی کے باعث  درجنوں بچوں کے نزلہ  زکام میں مبتلا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں  جبکہ صبح سکول اوقات کے موقع پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر تھی جس کے باعث پیدل اور گاڑیوں میں سکول جانے والے طلباء کو بھی مشکلات درپیش رہیں  کھلے مقامات پر قائم سکولوں میں دوپہر تک دھند رہی  کلاس رومز میں ہیٹنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث طلباء پورا دن سردی سے کانپتے رہے  جبکہ چھٹی کے اوقات ساڑھے تین بجے مقرر کرنے کے باعث طلبہ عصر کے بعد اپنے گھروں کو پہنچے ۔