پاکستان میں عام انتخابات کو ایک ماہ باقی رہ گیا ہے تاہم خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں الیکشن کے حوالے سے غیریقینی کی صورتحال ہے سیاسی جماعتوں کے ساتھ امیدوار بھی مخمصے کا شکار ہیں کہ الیکشن ہونگے یا ملتوی کر دیئے جائینگے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مطالبے اور سینیٹ سے قرار داد منظور ہونے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں 13جنوری کو سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہو جائینگے تاہم انتخابی عمل مراحل تقریباً مکمل ہونے کے باوجود روایتی گہما گہمی اور جوش و خروش کاماحول نہیں بن سکا ہے دہشت گردی کے خطرات کے باعث بھی سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی انتخابی مہم سست روی کاشکار ہے آزاد امیدواروں نے اپنی سرگرمیاں تیز کی ہیں اور وہ آزادانہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں تحریک ا نصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوںکی جانب سے امیدواروں کے نام بھی تاحال فائنل نہیں کئے گئے ہیں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات تاحال جاری ہیں لیکن اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد بھی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے بادل گہرے ہوگئے ہیں ۔