آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے میٹرک امتحانات 14مارچ کے بجائے 18 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

)پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے میٹرک امتحانات 14مارچ کے بجائے 18 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 14مارچ کے امتحانی شیڈول کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کا اجلاس میں کیا گیا  ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ 14مارچ میٹرک امتحانات کے دوران رمضان المبارک ہوگا جس کے باعث طلباء و طالبات کو روزے کی حالت میں پرچے دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا میٹر ک  امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کئے جائیں جس کیلئے 18اپریل کی تاریخ پراتفاق کیا گیا ہے ۔