میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ : آٹھوں تعلیمی بورڈوں میں ''کمبائنڈ ایگزامینشن ہالز '' کی پالیسی سے اصولی اتفاق

خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں میں ''کمبائنڈ ایگزامینشن ہالز '' کی پالیسی سے اصولی اتفاق کر لیا ہے  سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم نے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کو فیصلے پر عمل درآمد امسال ہی کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت 18اپریل کو منعقد ہونے والے میٹرک امتحانات مذکورہ نئی پالیسی کے تحت منعقد ہونگے  ذرائع کے مطابق بورڈز چیئرمینز نے گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم کو بریفنگ دی جس کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں و کالجوں کے 100 فیصد طلباء و طالبات اب اپنے امتحانی ہال میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ انہیں قریبی سکولوں و کالجوں کے ہالو ںمیں مشترکہ طور پر انہیں بٹھایا جائیگا  اس حوالے سے 2سے 5کلو میٹر کے اندر مشترکہ امتحانی ہالز کی پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے یعنی قریب ترین سکولوں و کالجوں کے امتحانی ہالوں میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے مکسڈ طلبہ امتحانات دینگے  نئی پالیسی کا اطلاق میٹرک امتحانات سے ہوگا  کسی بھی سکول یا کالج کے طلبہ اپنے امتحانی ہال میں نہیں بیٹھیں گے ۔