پشاور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈوں نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے پریکٹیکل کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی ہے محکمہ تعلیم نے بھی نئی پالیسی کی حمایت کر دی ہے جس کے تحت میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکل کا بھی اپ سوالات پر مبنی پرچہ ہوگا جس امیدوار نے پریکٹیکل کیا ہوگا وہی اس کا جواب دے سکے گا اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں دستیاب پریکٹیکل کی کاپیاں کا سلسلہ بھی بند ہو جائیگا اس پالیسی کو 2025ء کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات سے لاگو کیا جائیگا واضح رہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ مارکیٹ سے پریکٹیکل کی تیار کاپیاں خرید کر جمع کر ا دیتے ہیں اور اپنے من پسند نمبر حاصل کر لیتے تھے ۔