نئے سال کاپہلا ہفتہ قبائلی اضلاع او ر بندوبستی علاقوں پر بھاری گزرہ ابتدائی آٹھ دن میں چھ پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12سے زائد زخمی ہو ئے ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ حملے میں دو اہلکار زخمی ہو ئے کرم میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعات رونماء ہو ئے شمالی وزیرستان میں دھماکے میں تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں چھ سال قبل لڑکی کو برہنہ کرنے والے پانچ ملزمان ہلاک ہو ئے باجوڑ میں جے یو آئی کے امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہواشمالی وزیرستان میں چھ حجاموںکو قتل کیا گیا باجوڑ میں آزاد امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ سے امیدوار شدیدزخمی ہو ا جبکہ ایک ساتھی جاں بحق ہوا وزیرستان میں انتخابی مہم کے دوران محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی پشاور میں پولیس کی چوکی پر حملے کی کو شش کی گئی ۔