شہر بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغازہوگیا جس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کی بہتری اور آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں گرین سپیس بڑھانا ہے۔اس کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کیپٹن(ر)خالد محمود نے کچھ روز پہلے ایک میٹنگ کے دوران کیا 'ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں شجرکاری کے لئے جگہوں کا تعین کیا جائے گا اور مہم میں 15 فٹ تک کے درخت لگائے جائیں گے' منصوبے کا آغاز حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹائون سے شروع کیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بتایا کہ منصوبے کے لیے خصوصی طور پر درخت خریدے جارہے ہیں جس میں 500 چیڑ' 300 فلکن' 100 سلور اوک' 150 باٹل برش' 300 املتاس'300 کونوکارپس' 300 سٹرکولیا400 ہیں۔منصوبے کے لئے مختلف اقسام کے درخت لینے کا مقصد پی ڈی اے کی ماحولیاتی پائیداری کے عزم کو پورا کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا اور پشاور میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔