اہلیان کرم کا احتجاجی مظاہرہ

اہلیان ضلع کرم نے علاقے میں امن کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میںاہلیان علاقہ نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت عبدالخالق پٹھان اور دیگر ساتھیوں نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  ،انہوںنے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں امن چاہتے ہیں ،حکومت زمینی تنازعات فوری حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے ۔