خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 29میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس کیلئے رواں مالی سال2023ـ24کے بجٹ کی مد میں 2ارب 98کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں،اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کیلئے سترہ کروڑ،ااایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آبادکیلئے بیس کروڑ ،خلیفہ گل نوا زہسپتال بنوں کے لیے آٹھ کروڑ،بنوں میڈیکل کالج کیلئے 62لاکھ ساٹھ ہزار،ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں کیلئے دو کروڑ 77لاکھ ،وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کیلئے دو کروڑ باسٹھ لاکھ،گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کو چھ کروڑ تیرسٹھ لاکھ ،،مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے پانچ کروڑ چالیس لاکھ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان کو آٹھ کروڑ اکتہرلاکھ،مردان میڈیکل کمپلیکس کو آٹھ کروڑ دس لاکھ،باچا خان میڈیکل کالج مردان کیلئے چار کروڑ76لاکھ،نوشہرہ میڈیکل کالج کو دو کروڑ چوالیس لاکھ،قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کو دس کروڑ 59لاکھ ،خیبرمیڈیکل کالج پشاورکے لئے بارہ کروڑ پچاس لا کھ،خیبرکالج آف ڈنٹسٹری پشاور کیلئے ساڑھے چار کروڑ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کیلئے انیس کروڑ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے لئے 38کروڑ،خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور کیلئے بیس کروڑ نوے لاکھ خیبرمیڈیکل گرلز کالج پشاو ر کیلئے 8کروڑ نناویلاکھ ،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ حیات کیلئے 65کروڑ ،اکتیس لاکھ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آف پتھلمالوجی کے لئے 71لاکھ،برن اینڈ ٹراما سینٹر پشاور کیلئے تین کروڑ،انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کیلئے پانچ کروڑ بیس لاکھ،خیبرانسٹی ٹیوٹ آف چائیلڈ ہیلتھ پشاور کیلئے 49لاکھ پچاس ہزار ،پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کیلئے دس کروڑ 53لاکھ ،گجوخان میڈیکل کالج مردان کیلئے تین کروڑ نوے لاکھ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کیلئے ایک کروڑپچاس لاکھ،درجہ سی ہسپتال صوابی کیلئے ایک کروڑچھیاسی لاکھ جبکہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کیلئے چھ کروڑ دس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔
