سی این جی بندش 'شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلا ت کا سامنا

شہر میں سی این جی بندش  کے باعث شہریوں کو امد ورفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا خصوصی ٰ طور پر نواحی علاقوں کے عوام اور طلبہ شدید مشکلات سے دو چار ہے جبکہ رہی کسر ٹرانسپورٹرز نے پوری کر دی جو من پسند کرایہ لیکر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگیں تاہم ٹریفک حکام اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر میں کئی روز سے سی این جی بندش کے باعث جہاں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئے ہیں وہی شہر کے نواحی علاقوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں دگنا اضافہ کر دیا ہے جس سے طلبہ شدید تشویش میں مبتلا ہے ،ناصر باغ روڈ پر ٹیکسٰ ڈرائیورز پچاس کے بجائے فی مسافر 100روپے لینے لگیں اسی طرح شہر میں دیگر ٹراسنپورٹرز بھی زئد کرایہ لے رہے ہیں جسکی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تاہم متعلقہ حکام اس حوالے سے چھپ سادھ لئے ہے