بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ، لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حملہ آور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔