خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔