انقلاب روڈ پر دکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات مسمار

ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایم اے پشتخرہ اور ٹریفک پولیس حکام کے ہمراہ انقلاب روڈ پر دکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر قائم درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مشینری کے زریعے ہٹا دیا گیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی