مشہور برانڈ کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پر دو افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر تودہ کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔گودام سے 2000 لیٹر جعلی موبل آئل سمیت پیکنگ مٹیریل، سٹیکرز،خالی گیلن اور پیکنگ مشینری کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔گرفتار فراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا گیاہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔