خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی علاقوں کی تمام سرکاری نہریں،لفٹ ایریگیشن سکیمیں، ٹیوب ویلز اور سول چینلز بھل صفائی اور سالانہ مرمت کیلئے 10 جنوری 2024 سے بند رہیں گی، اس حوالے سے صوبائی محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کے چیف انجینئر (جنوبی) کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق مذکورہ بندش، فصلوں پر مجموعی اثرات کے پیش نظر، ایک ماہ یا زیادہ یا کم مدت، جو بھی مناسب سمجھی جائے، کیلئے ہو گی