چالان دینے پر د لبرداشتہ ڈرائیور نے بیچ سٹرک اپنے رکشے کو آگ لگا دی : رجسٹریشن اور ڈرائیو نگ لائسنس نہیں تھا : ٹریفک وارڈن

پشاور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے چالان دینے پر د لبرداشتہ ڈرائیور نے بیچ سٹرک اپنے رکشے کو آگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ٹریفک حکام حرکت میں آگئے واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشہ ڈرائیور چالان دینے پر دلبرداشتہ ہوگیا اوراس نے اپنے رکشے کوآگ لگادی جس پر ٹریفک حکام نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنیوالا رکشہ ڈرائیور احسان اللہ سکنہ نحقی دلہ زاک روڈ سے گزر رہا تھا جس کے پاس رجسٹریشن اور ڈرائیو نگ لائسنس نہیں تھا جس پر ٹریفک اہلکار نے اسے چالان دیا تو اس نے احتجاجا اپنے رکشے کو آگ لگا دی جبکہ خود کو بھی جلانے کی کوشش کی جس پر موقع پر موجود ٹریفک اہلکاروں اور عوام نے رکشے پر لگی آگ بجھا دی جبکہ اسے خود سوزی سے روک کر ٹریفک لائن باچا خان چوک منتقل کیا جہاں اس کا ریکارڈ چیک کیا گیاتو وہ کریمینل نکلاجبکہ اس کے رشتہ داروں نے کسی قسم کاروائی نہ کرنے کی بھی اپیل کی اور کہاکہ رکشہ ڈرائیور کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جس پر چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت مذکورہ رکشہ ڈرائیور کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی اور اسے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا