خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن کا پشاور ہائی کورٹ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (بُص-18) کی آسامیوں کے لئے امتحانی شیڈول کا اعلان

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا ہے کہ خیبر پختونخواپبلک سروس کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (BPS-18) کی آسامیوں کے لیئے  مقابلے کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 16جنوری سے 24جنوری 2024تک منعقد کئے جائینگے۔اس سلسلے میں امیدوار،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنے امتحانات سے متعلق معلومات موصول نہ ہوں تووہ امتحان کے بارے میں اپنی ضروری معلومات امتحان شروع ہونے سے ایک دن پہلے،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے آفس  میں  ذاتی دورے یا پھرٹیلی فون نمبر 091 -9214131-9212897-9213750-9213563  ایکٹینشن نمبر  105/180)  پرکسی بھی کام کے دن اپنی ضروری معلومات حاصل کر سکتا ہے تا کہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔