پشاور؛گیس سلنڈر دکان میں دھماکا، بچوں سمیت 20 سے زائد افراد جھلس گئے

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے کبوتر چوک میں گیس سلنڈر دکان میں دھماکا، 20 سے زائد افراد زخمی ۔

 ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پشاور کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے ، ریسکیوکی 4 ایمبولینسز اور فائر وہیکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں، ابتدائی طور 20 سے زائد جھلسے افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل  کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔