لڑکے کا بھیس بدل کر شادی کرنے والی خاتون گرفتار

میرپور: لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آکر شادی کے لیے لڑکیاں تلاش کرنے اور بیرون ملک لے جا کر فروخت کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو میرپور آزاد کشمیر سے گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی اور شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی، متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔

مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی اور اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا، نکاح کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ داماد لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔`

لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشدد کیا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی، مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

نرگس اپنا شکار تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پہنچان لیا اور پولیس کو فوری شکایت درج کرا کر گرفتار بھی کروا دیا۔