مری ،دریاگلی کےجنگل میں آتشزدگی،سینکڑوں درخت جل گئے

مری کے نواحی علاقے دریاگلی کے جنگل میں آتشزدگی،سینکڑوں درخت جل گئے۔

 مری کی نواحی یونین کونسل دریا گلی کے  جنگل نمبر 12 جنگل آگ کی لپیٹ میں آگ نے پورے جنگل کو گھیر لیا ۔ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کاسامنا کرنا پڑا۔

اہل علاقہ کاکہنا ہے اگر بروقت آگ پرقابونہ پایاگیاتوآبادی  شدید متاثر ہو سکتی ہے ۔محکمہ جنگلات کے پاس آٰگ بجھانے کیلئے مناسب وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہر سال ٹمبر مافیا جنگلات میں آگ لگا دینا معمول بن چکا ہے ۔

 ڈی ایف او موقع پر ٹیم کے ہمراہ آگ بجھانے کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔