خیبر پختون خوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی، اے این پی، ن لیگ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں میں ہونے والی ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں۔
ترجمان ن لیگ اختیار ولی کے مطابق جے یو آئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کسی حلقے میں اے این پی کے امیدوار دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اے این پی کے ترجمان کے مطابق دیگر پارٹیوں کے امیدوار ہمارے مضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنا چاہتے تھے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر پارٹیوں کا ہر امیدوار سمجھتا ہے کہ وہ جیت رہے ہیں، اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی۔
ترجمان جے یو آئی ایف خیبر پختون خوا عبدالجلیل جان کے مطابق خیبر پختون خوا میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، ضلع دیر میں ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔