پارٹی کرنے والا نوجوان 10ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دم توڑ گیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں نوجوان نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور نیچے گرتے ہی دم توڑ گیا۔

نوجوان کی شناخت 20 سالہ سید موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں 20 کے قریب لڑکے لڑکیاں پارٹی کر رہے تھے ، نوجوان نے ممکنہ طور پر نشے کی حالت میں چھلانگ لگائی ہے۔

پولیس کے مطابق سید موسیٰ کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ لاہور کی لمز یونیورسٹی میں بی ایس سی کا طالب علم تھا۔

چند روز قبل بھی ڈیفنس میں علینہ نامی لڑکی نے ریسٹورنٹ کی چھت سے چھلانگ لگائی تھی۔