کندھ کوٹ میں آئس فیکٹری میں دھماکا، زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد افراد متاثر

کندھ کوٹ میں آئس فیکٹری میں دھماکے کے بعد زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کندھ کوٹ کے علاقے عید گاہ محلے میں واقع آئس فیکٹری میں دھماکے کے بعد زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، جائے وقوعہ پر امدادی آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرین میں 5 بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 10  افراد بھی شامل ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔