حلقہ پی کے 81مضبوط امیدواروں کے باعث اہمیت اختیار کر گیا

پشاور میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی کے 81مضبوط امیدواروں کے باعث اہمیت اختیار کر گیا  اس حلقے میں سب سے زیادہ 37امیدوار انتخابی میدا ن میں موجود ہیں  جن میں27امیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں  آزاد امیدواروں میں بھی بعض ہیوی ویٹ کی حیثیت رکھتے ہیں ان میں قاری فخر عالم زمان جو اہل سنت و جماعت پشاور کے صدر بھی ہیں کا پلڑا بھاری ہے  وہ پی کے 81میں مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے امیدوار ہیں جن کا انتخابی نشان مٹکا ہے  ا س حلقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان ناظم  پیپلز پارٹی کے مصباح الدین  جمعیت علماء اسلام کے ارباب فاروق جان  پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ملک واجد اللہ  مسلم لیگ کے وقاص بلند  رابطہ جماعت علماء اسلام کے محمد دائود برکی  مرکزی مسلم لیگ کے خالد بشیر سمیت مجموعی طور پر 37امیدوار میدان میں ہیں ۔