ضم اضلاع کو ٹیکس استثنیٰ نئی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع کو ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کا معاملہ آئندہ آنے والی منتخب حکومت کیساتھ اٹھایاجائے گایہ بات شمالی وزیرستان کے مختلف مسائل پر غورکرنے ا ور اسے حل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی،اجلاس میں ضم اضلاع کو ٹیکس سے استثنیٰ میں مذید توسیع دینے کے معاملے پرغورکے دروان بتایاگیاکہ جب آنے والے عام انتخابات کے نتیجے میں نئی منتخب سیاسی حکومت وجود میں آئے گی تو قبائلی اضلاع میں ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے حوالے سے کیس تیارکرکے وفاقی حکومت کو ارسال کیاجائیگا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں قبائیلی اضلاع کے طلبا کے لئے مختص کوٹے پربھی غورکیاگیا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس حوالے سے تجاویز مرتب کریں کہ تعلیمی شعبے کے کون کون سے مخصوص ایریا میں قبائلی اضلاع کے طلباکے کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایاجاسکتاہے۔