چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری سے جمعرات کے روز فیلیپا کینڈلر کی قیادت میں اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفدا لزبتھ ٹین (ڈائریکٹر ڈویژن آف انٹرنیشنل پروٹیکشن) شوکو شیموزاوا(ڈائریکٹر ڈویژن آف ایمرجنسی سیکیورٹی اینڈ سپلائی) اور دیگر پر مشتمل تھا ملاقات میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبے میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے تعاون اور آرڈنیشن پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی چیف سیکرٹری نے کہاکہ غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے ایک واضح اور مربوط پالیسی اپنائی گئی ہے خیبرپختونخوا حکومت اس ضمن میں وفاق کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر بہترین انداز میں عمل کر کے اس عمل کو آسان بنا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ ادادہ برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے عمل کے دوران ان کے لئے طبی امداد اور خوراک کا بھی بندو بست کیا جاتا ہے تاکہ انھیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے لوگ حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں اور انھیں کسی قسم کی شکایات نہیں ہیں