سربند : پشتخرہ چوک میں گھریلوناچاقی کی بناء پر شوہر نے اپنے بھائی کیساتھ ملکر 3 ماہ کی دلہن کو قتل کردیا

تھانہ سربند کے علاقے رنگ روڈ پشتخرہ چوک میں گھریلوناچاقی کی بناء پر شوہر نے اپنے بھائی کیساتھ ملکر 3 ماہ کی دلہن کو قتل کردیا فائرنگ سے دو سالے اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق اسدا لحق ولد گل اکبر سکنہ گڑھی سکندر خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی ہمشیرہ مسماة مسکان بی بی کی عدنان نامی شخص کیساتھ شادی ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد میاں بیوی میں گھریلوناچاقی پیدا ہوگئی اور لڑائی جھگڑے معمو ل بن گئے تھے جس کی بناء پر ہمشیرہ ناراض ہوکر میکے آگئی لیکن جرگے کے بعد ہمشیرہ واپس سسرال چلی گئی وقوعہ کے روز ہمشیرہ نے فون پر اطلاع دی کہ شوہر نے دوبارہ اسے مارا ہے لہٰذا آکر اسے لے جائیں جس پر وہ اپنے بھائی احسن علی کیساتھ گیا تو اس دوران بہنوئی عدنان نے اپنے بھائی شاہ زین کیساتھ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہمشیرہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اپنے بھائی اور راہگیر فضل ایان سمیت زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔