سی این جی بند ہونے کے باوجود پشاورمیں گیس بحران جاری

پشاور سمیت اندرون شہرسوئی گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرنے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے' شہرکے علاقہ کچھی محلہ،محلہ گڑھی سیدان،چوک گاڑی خانہ،پیرگلاب شاہ،بیرون لاہوری گیٹ،نشترآباد،سکندرپورہ،نمکمنڈی،گلاب خانہ،کینال روڈپائوکہ'صدر' اوردیگرعلاقوں میں موسم سردہوتے ہی سوئی گیس کی آنکھ مچولی اورکم پریشرکاسنگین مسئلہ شروع ہوگیاہے جس کی وجہ سے امورخانہ نمٹانے میں خواتین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے 'مذکورہ علاقوں میں شام کے بعدسوئی گیس مکمل طورپرغائب ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے گھریلوصارفین باہرسے تیارکھانااورروٹی لانے پرمجبورہیں اہالیان علاقہ کے مطابق اگرسوئی گیس صبح کے وقت ابھی جائے توپریشراتناکم ہوتاہے کہ کھانااورناشتہ تیارکرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کوبغیرناشتہ کیے دفاترجاناپڑتاہے یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ حسب سابق موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی شہرکے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے اوررہی سہی کثرکم پریشرپوری کردیتاہے لہٰذاموسم گرمامیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اورموسم سرمامیں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینامحال کردیاہے اہالیان پشاورنے جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس اورخیبرپختونخواحکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ شہرمیں سوئی گیس کی جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کافوری نوٹس لیں بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے۔