لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا ہےکہ گھرکےسامنے ان سے گن پوائنٹ پربٹوہ اور جیولری چھین کر ڈاکو فرارہوگئے۔
عبد الرحمان کے مطابق ڈکیتی کی ایف آئی آر کے لیے تھانہ جوہرٹاؤن میں درخواست دے دی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔