لاہور میں پی پی امیدوار کے دفتر پر پیٹرول بم حملہ

 لاہور: پیپلزپارٹی کے لاہور سے پی پی 162 کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد صبح کے وقت گیٹ پر پیٹرول بم پھینک کر فرار ہوگئے، پیٹرول بم سے گیٹ پر لگے تمام بینرز اور فلیکس جل گئیں۔

پی پی امیدوار منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

منظر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ مخالفین میری انتخابی مہم سے خوف زدہ ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے میری انتخابی مہم کم نہیں بلکہ مزید بڑھے گی