چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 65 سے آزاد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں گنوا رہے تھے کہ 8 سال کے بچنے نے انہیں جھوٹا بول دیا۔
کارنر میٹنگ سے خطاب میں فضل شکور نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی حکومت میں مساجد کی سولرائزیشن کی گئی، مساجد کے آئمہ کرام کیلئے تنخواہیں مقرر کی گئیں۔
سابق وزیر کی تقریر کے دوران ایک لڑکا آوازیں کسنے لگا کہ یہ سب جھوٹ ہے جس پر سابق صوبائی وزیر ہنس پڑے اور بچے کیلئے تالیاں بجائیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق وزیر فضل شکور نے کہا کہ تنقید کا حق سب کو ہے، تنقید اور آوازیں 7 یا 8 سال کے بچے نے لگائی جسےکچھ بھی پتا نہیں تاہم اس بچے کی رائے کا بھی احترام کرتے ہیں۔