راولپنڈی ؛ کرنٹ لگنے سے تین محنت کش جاں بحق

 راولپنڈی: صادق آباد  کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 3  محنت کش جاں  بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  صادق آباد حاجی چوک  کے قریب لوہے کی سیڑھی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے پر 3  محنت کشوں کو کرنٹ لگ  گیا، جنہیں  تشویشناک حالت میں  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد  کی شناخت 22 سالہ عمر دراز،  20 سالہ مظفر اور  امتیاز کے نام سے کی گئی ہے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں محنت کش رنگ ساز تھے اور  لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر اسکول کی عمارت پر رنگ کررہے تھے کہ سیڑھی  بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس کے باعث  تینوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔