تھانہ شاہ پور کے علاقے دلہ زاک محمدزئی میں مبینہ طورپر مسلح رہزنوں نے گائے چھیننے کے دوران مزاحمت پر کسان کو قتل کردیاملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے خونیں رہزنی کیخلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور نعش اسمبلی چوک میں رکھ کردھرنادیا روڈ بندش سے ٹریفک نظام درہم برہم رہا جبکہ کئی گاڑیوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں واضح رہے کہ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز دلہ زاک محمد زئی میں فرید اللہ نامی کسان سے مسلح رہزنوں نے گائے چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاجس پر علاقے کے مکینوں نے نعش اٹھا اسمبلی چوک پہنچ گئے جہاں کئی گھنٹوں تک دھرنادیااطلاع ملتے ہی پولیس جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس افسران مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے موقع پرپہنچ گئے پولیس کی جانب ملزموں کی 24گھنٹوں میں گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طورپرمنتشر ہوگئے پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔