پیسکو کاروائیاں: بجلی چوری میں کمی

پیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور آپریشن کو مزید مئوثر بنانے کیلئے اب نائٹ ریڈز میں بھی خاطر خوا ہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق پیسکو کی جانب سے جاری کاروائیوں کے نتیجے میںبجلی چوری میں کمی آئی ہے تاہم بعض علاقہ جات میںرات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بجلی چوری کی جارہی تھی جس کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پیسکو کے تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پولیس کے ہمراہ رات کی تاریکی میں چھاپے مار کر بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کرتی ہیں اور بجلی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاتی ہیں' سپرنٹنڈنٹ انجینئر پشاور سرکل شان حیدر کی ہدایت پر پشاور اربن ڈویژن میں ایکسین عنایت اللہ کی سربراہی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران7ریڈز کی گئیںہیں جس کے نتیجہ میں 26غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ 5افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں اور بجلی چوری کی مد میں 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے جا چکے ہیں۔