پشاور کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے کوشاں ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ پشاور کے عوام کو انکی دہلیزپر حل کرسکوں : میئر پشاور

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے رام پورہ گیٹ میں تاجروں کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے کوشاں ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ پشاور کے عوام کو انکی دہلیزپر حل کرسکوں جس کے لیے کھلی کچہریوں میں انکے مسائل حل کررہاہوں پشاور کا ہم سب پر حق ہے ہمیں بھی اس حق کوپوراکرنے کیلئے اسی طرح کے حقوق بھی چاہیے لیکن ہمارے اختیارات سلف کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ محدود مسائل میں پشاور کی خدمت کررہا ہوں اور قوم کی نمائندگی کررہا ہوں میں عوام کی خدمت کیلئے مندر گرجاگھر گوداروں ہر کسی کے پاس جاتاہوں تاکہ ا ن کے مسائل حل کرسکوں اس سے قبل جتنے بھی ناظم اعلی رہے کسی نے بھی اقلیتوں کے لیے اتنا کچھ نہیںکیا جتنا کہ میں نے ا ن دوسالوں کے کم وقت میں کیا اور انکو سہو لتیں د ے ررہاہوںابھی تک وہ کسی نے نہیں دی اقلیتوں کا بھی ہم پر حق ہے تاکہ انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں میں مئیر کے منصب ہو ں اور عوام کو مجھ پر حق ہے تاکہ انکی مدد کرسکوں جس کے لیے میں غربیوں اور عوام کو یل چیئرز مشنیں بینجز سپورٹس اوردیگر سامان فراہم کئے جو آپکی دعائوں اور نیک نیتی سے ہورہا ہے